یعلی بن مرہ کے والد ہیں۔ یہ کوفی ہیں اور باپ بیٹا دونوں کو صحبت میسر آئی اور روایت بھی۔ اس کا نسب بقولِ ابو عمر مرہ بن وہیب بن جابر ہے۔ ابن مندہ اور ابو
نعیم نے مرہ بن ابی مرہ ثقفی والد یعلی بن مرہ لکھا ہے۔ ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی ہے۔
یونس بن بکیر نے اعمش سے انہوں نے منہال سے، انہوں نے یعلی بن مرہ سے روایت کی۔ وہ کہتے ہیں۔ مَیں ایک سفر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ مَیں
نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عجیب واقعہ کے ظہور کا مشاہدہ کیا۔ ایک عورت ایک آسیب زدہ بچے کو لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا۔ اے دُشمنِ خدا مَیں اللہ کا رسول ہوں۔ تو دفع ہوجا۔ وہ بچّہ ٹھیک ٹھاک ہوگیا۔
یحییٰ بن عیسیٰ وغیرہ نے اعمش سے اسی طرح نقل کیا ہے اور وکیع نے اعمش سے انہوں نے منہال سے، انہوں نے یعلی بن مرہ سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے عجیب و غریب واقعہ کا مشاہدہ کیا اور پھر واقعہ بیان کیا۔