ان کی حدیث صالح بن کیسان نے اس شخص سے بیان کی، جس نے مرداس بن قیس سے روایت کی۔ اس کا بیان ہے کہ مَیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور
آپ سے کہا نت اور اس وجہ سے (غیر معمولی تبدیلیوں) کا ذکر کیا۔ مَیں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! ہمارے یہاں ایک سانحہ پیش آیا ہے۔ جو مَیں عرض کرتا ہوں ہمارے
یہاں ایک لڑکی ہے جس سے ہمیں کبھی شکایت پیدا نہیں ہوئی۔ ایک دن وہ واپس آئی، تو کہنے لگی۔ اے خاندان دوس! آج مجھے ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ مَیں بکریاں چُرارہی
تھی کہ اندھیرا چھاگیا اور مَیں نے یہ محسوس کیا۔ جیسے مرد عورت کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتا ہے۔ مجھے اندیشہ ہے، کہیں میں پاگل تو نہیں ہوگئی۔ کہانت کے بارے میں یہ
حدیث مکمل طور پر بیان کی۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔