یحییٰ بن یونس اور بغوی کے علاوہ بھی اور لوگوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ مجھے یہ اطلّاع موصول ہوئی ہے کہ سلیمان بن داؤد الشاذ کونی نے ابو قتیبہ سے انہوں نے معلی
بن یزید سے انہوں نے بکر بن مرثد بن ربیعہ سے روایت کی کہ مَیں نے مرثد بن ربیعہ کو یہ کہتے سُنا کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ آیا
گھوڑے پر زکوٰۃ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نہیں، ہاں اگر بہ غرض تجارت ہو۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔