حمصی کندی اور برادیتے قبیلہ جعفی یاطے کے بزرگ تھے۔ امام بخاری ان کی صحبت کے قائل ہیں، لیکن ابو حاتم انکار کرتے ہیں۔ اور عبد اللہ بن حوالہ سے روایت کرتے
ہیں۔
امام بخاری کہتے ہیں، ہمیں عبد اللہ بن محمد الجعفی نے ان سے شبابہ نے، ان سے جریر نے بیان کیا کہ انہوں نے خمیر بن یزید الرجی سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ مَیں نے
سردارِ قبیلہ کو جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مصاحب تھے نماز پڑھتے دیکھا۔ اکثر نماز میں کھٹمل یا مکھیوں کو مار دیا کرتے۔ مسلم نے انہیں تابعین میں شمار کیا
ہے۔
ان سے خالد بن معدان نے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں سے مخاطب ہوکر فرمایا۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور نہ
تمہارے بعد کوئی اور امّت ہی ہوگی۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔