ابو عمر المحاربی کہتا ہے۔ابونعیم انھیں منسوب نہیں کرتا۔ حضرمی اور طبرانی نے انھیں صحابہ میں شمار کیا ہے اور اشعث بن ابو الشعث نے ان سے روایت کی ہے۔ وہ کہتے
ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں شریک ہوتا تھا۔ صحابہ کرام میں بعض رمضان کے روزے رکھتے تھے، لیکن کوئی شخص بھی دوسرے سے تعرض نہیں
کرتا تھا۔ جناب مشعب کا نام حمزہ تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مشعب رکھ دیا۔ ابونصر نے ان کا پورا نام ابوصالح حمزہ بن عمرو الاسلمی لکھا ہے۔ ابوحاتم
رازی کے قول کے مطابق ان کا نام مشعب تھا۔ یا لقب مشعب تھا۔