الاسلمی: منیعی اور طبرانی نے ان کا ذکر ’’الوحدان‘‘ میں کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا نام ابو مصعب الاسلمی تھا۔
شیبان نے جریر سے، انہوں نے عبد الملک بن عمیر سے انہوں نے مصعب سے روایت کی کہ ہماری قوم کا ایک لڑکا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہُوا، اور
عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجھے ان لوگوں میں شامل فرمالیں۔ جن کی آپ شفاعت فرمائیں گے۔ حضور اکرم نے دریافت کیا، تمہیں یہ بات کس نے بتائی، یا کسی نے تیری رہ
نمائی کی۔ اس نے کہا یا رسول اللہ! یہ میری اپنی سوچ ہے، فرمایا اچھا، مَیں تمہاری شفاعت کروں گا، لیکن تم اس باب میں کثرتِ سجود سے اپنی امداد کرو۔ وہب بن جریر
نے اپنے باپ سے روایت کی اور کہا ابو مصعب نے کہا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔