بن شیبہ بن عثمان الحجبی العبدری: ان کی صحبت کے بارے میں اختلاف ہے۔
ابو موسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے اُنہوں نے احمد بن عبد اللہ سے، انہوں نے ابو عبد اللہ محمد بن حبان سے، انہوں نے محمد بن خالد الراسبی سے انہوں نے ابو غسان
صفوان بن مغلس سے، انہوں نے یحییٰ بن بکیر سے اُنہوں نے شیبان سے، انہوں نے عبد الملک بن عمیر سے انہوں نے مصعب بن شیبہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا۔ جب قوم کے افراد اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔ اس حالت میں اگر کوئی کسی دوسرے کو بلائے اور اسے کھلی نشست پیش کرے تو اس آدمی کو یہ پیشکش
قبول کر لینا چاہیے۔ کیونکہ اسے یہ عزّت خدا نے بخشی ہے اور اگر اسے کوئی ایسی پیش کش نہ کی جائے، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے لیے مناسب جگہ تلاش کرلے۔
موسیٰ بن عبد الملک بن عمیر نے اپنے والد سے، انہوں نے شیبہ حجبی سے اُنہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ حضور نے فرمایا۔ تین اوصاف جن سے تو
اپنے بھائی کی محبّت خرید سکتا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ تو اسے بیٹھنے کی مناسب جگہ پیش کرے۔ اور پھر حدیث بیان کی۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا
ہے۔