ابو عبد اللہ: ابن محیریز نے عبد اللہ بن مسور سے اُنہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس وقت تک امر بالمعروف اور
نہی عن المنکر کا فرض ادا کرتے رہو۔ جب تک تمہیں اس بات کا خطرہ نہ ہو کہ تمہیں انہی برائیوں کا تختۂ مشق بنا دیا جائے گا۔ جن سے تم منع کر رہے ہو۔ اگر ایسا
خطرہ ہو، تو تمہیں سکوت اختیار کرلینا چاہیے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔