بن یزید الاسدی مالکی: کوفی ہیں۔ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسر آئی۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی۔
یحییٰ بن محمود نے باسنادہ تا ابن ابی عاصم، انہوں نے دحیم اور ابو کریب سے روایت کی ان سے مروان بن معاویہ نے یحییٰ بن کثیر الکاہلی سے، انہوں نے مسور بن یزید
مالکی سے سنا۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں ایک نماز میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں موجود تھا۔ آپ نے قرأت فرمائی، اور درمیان میں ایک آیت چھوٹ گئی۔
بعد از نماز ایک آدمی نے کہا۔ یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں ایک آیت چھوڑدی تھی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تو نے اس وقت کیوں یاد
نہ دلایا۔ اس نے جواب دیا۔ مَیں سمجھا منسوخ ہوگئی ہوگی۔ فرمایا نہیں منسوخ نہیں ہوئی ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔