بن خالد السعدی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ایاس بن مقاتل بن مشمرخ نے روایت کی کہ مشمرخ بن خالد کی دادی، وفد عبد القیس کے ساتھ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا، کیا تم میں کوئی غیر بھی ہے۔ انہوں نے جواب دیا، یا رسول اللہ! ہماری بہن
کا لڑکا ہمارا غیر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ نہیں وہ تمہاری قوم ہی کا فرد ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک چادر عطا کی اور صحرا میں ایک
قطعۂ زمین بھی دیا اور فرمان لکھ کردیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔