بن بحرۃ الانصاری: ابن ابی علی نے ان کا ذکر کیا ہے یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ازا بن ابی عاصم بیان کیا ہے کہ ہم سے ہشام عمار نے ان سے اسماعیل بن عیاش
نے ان سے اسحاق بن عبد اللہ نے ان سے ابراہیم بن محمد بن مسلم بن بحرۃ الانصاری نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا مسلم بن بحرہ روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے انہیں بنو قریظ کی قیدیوں کی نگرانی پر مقرر فرمایا، چنانچہ وہ لڑکوں کے آلہ ہائے تناسل کو دیکھ رہے تھے۔ جس کے آلۂ تناسل میں انتشار پیدا ہوتا۔ اس
کی گردن اڑا دیتے اور جس کے نہ ہوتا، اسے غنائم میں شمار کرتے۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے اور بیان کیا ہے کہ ابراہیم بن مسلم بن بحرہ نے اپنے باپ سے اس نے
اپنے دادا سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ ان کی کتابوں کے ان نسخوں کی بنا پر جو ہمیں میسر آئے ہیں۔ بریں تقدیر بحرہ صحابی کا نام محمد ہے اور وہ جناب مسلم کے بیٹے
ہیں حالانکہ صحیح بات وہی ہے، جو ہم بیان کر آئے ہیں۔ واللہ اعلم۔