ابو رائط بنت مسلم: مکّے میں سکونت رکھ لی تھی۔ ابو عمر کا قول ہے کہ وہ قرشی تھے۔ لیکن یہ نہیں بتایا کہ قریش کی کس شاخ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی بیٹی نے اِن
سے روایت کی۔ یہ غزوۂ حنین میں موجود تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کا نام دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا۔ غراب۔ فرمایا۔ تمہارا نام مسلم ہے۔ تینوں
نے ان کا ذکر کیا ہے۔