بن عبد الرحمٰن: انہیں حضور کی صحبت نصیب ہوئی اور ان سے شمسیہ بنت بہان نے روایت کی۔ مسلم ان کے مولی تھے۔ ان سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے موقعہ پر حضور صلی اللہ
علیہ وسلم خواتین سے بیعت لے رہے تھے۔ ایک عورت آئی جس کا ہاتھ مردوں کا سا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت سے انکار کردیا۔ وہ چلی گئی اور اپنے ہاتھوں پر
مہندی لگالی۔ ایک مرد آیا اور اس کی انگلی میں لوہے کا چھلّا تھا۔ فرمایا! خدا اس ہاتھ کو پاک نہ کرے جس میں لوہے کا چھلّا ہو۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔