ابو عبد اللہ قرشی: ایک روایت میں عبید اللہ ابو مسلم آیا ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں کہ یہ صاحب نہ تو رائطہ کے والد ہیں اور نہ مجھے معلوم ہے کہ یہ قریش کے کس قبیلے
سے ہیں اور جس نے ان کا نام عبید اللہ بیان کیا ہے۔ اس کی یاد داشت زیادہ ٹھیک ہے۔
ابو احمد نے باسنادہ، ابو داؤد سے، انہوں نے محمد بن عثمان عجلی سے، انہوں نے عبید اللہ بن موسیٰ سے، انہوں نے ہارون بن سلمان سے، انہوں نے عبید اللہ بن مسلم
سے، انہوں نےاپنے والد سے روایت کی وہ کہتے ہیں کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، یا کسی اور شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ ہم
اس واقعہ کو عبید اللہ بن مسلم کے ذیل میں بہ تفصیل بیان کر آئے ہیں۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔