بن علاء الحضرمی: ان کا نام عاص تھا جسے حضور اکرم نے بدل کر مسلم کردیا۔
زکریا بن طلحہ بن مسلم بن علاء بن حضرمی نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا سے بیان کیا کہ مسلم کا نام عاصی تھا جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مسلم
کردیا۔ ان کا نسب ہم علاء بن حضرمی میں بیان کر آئے ہیں۔
ابو موسیٰ اصفہانی نے کتابتہً ابو علی سے، انہوں نے ابو نعیم سے انہوں نے سلیمان بن احمد بن حسن بن مابہرام الایذجی سے۔ انہوں نے محمد بن مرزوق سے، انہوں نے عمر
بن ابراہیم الرقی سے انہوں نے زکریا بن طلحہ بن مسلم بن علاء الحضرمی سے، انہوں نے والد سے اُنھوں نے اپنے دادا مسلم سے روایت کی کہ مَیں اس وقت موجود تھا۔ جب
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علاء الحضرمی کو بحرین بھیجتے وقت ضروری ہدایات ارشاد فرمائیں۔ نیز فرمایا، کہ کسی شخص کو بھی ترک فرض اور سُنت جائز نہیں ہوگا۔
ان کے علاوہ اور کسی چیز کی پابندی ضروری نہیں۔ ابو نعیم اور ابن مندہ نے اِن کا ذکر کیا ہے۔