بن حبشیہ: ان کے بھائی کا نام ابو قرصاقہ ھیدرہ بن حبشیہ تھا۔ زیاد بن سیار نے عروہ بنت عیاض بن ابی قرصافہ سے انہوں نے اپنے والد قرصافہ سے روایت کی کہ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا کیا تمہارا کوئی عزیز ہے۔ مَیں نے کہا! ہاں رسول اللہ! میرا ایک چھوٹا بھائی ہے، فرمایا! اسے میرے پاس لے آؤ۔
مَیں اُسے لائی تو اُس نے بیعت کر کے اسلام قبول کرلیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا۔ اس کا کیا نام ہے۔ مَیں نے عرض کیا میسم۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔ اس کا نام آج سے مسلم ہوگا۔ مَیں نے کہا درست ہے یا رسول اللہ! ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔