بن حارث بن بدل التمیمی: ان سے ان کے بیٹے حارث بن مسلم نے روایت کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مہم پر روانہ فرمایا۔ جب ہم ایک قبیلے پر حملہ
آور ہوئے اور ہم گھوڑوں پر سوار تھے۔ تو عورتوں اور بچوں نے ہمارا استقبا کیا۔ مَیں نے اُن سے پوچھا کیا تم امان چاہتے ہو، انہوں نے کہا۔ ہاں۔ مَیں نے کہا اچھا،
کلمۂ شہادت پڑھو، چنانچہ اُنہوں نے تعمیل کی۔ اس پر میرے احباب نے کہا، ہمیں حصولِ مالِ غنیمت کا ایک موقع ملا تھا۔ جو تم نے رائیگاں کھو دیا۔ واپسی پر احباب نے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ واقعہ بیان کیا، تو حضور نے فرمایا، کہ تمہیں ہر آدمی کے بدلے میں اتنا اتنا اجر ملے گا۔
اس کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب ہوکر فرمایا کہ جب تم مغرب کی نماز پڑھ چکو تو یہ دُعا: ’’اللَّھُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النّارِ‘‘ سات دفعہ پڑھ لیا
کرو۔ اگر اس رات کے دوران میں تمہارا انتقال ہوگیا، تو تمہیں جہنّم سے پناہ مل جائے گی۔ اِسی طرح اگر تم نے نماز صبح کے بعد یہ دُعا سات بار پڑھ لی اور دورانِ
روز میں تم فوت ہوگئے تو عذابِ جہنّم سے چھوٹ جاؤ گے۔
ابو احمد عبد الوہاب بن علی نے باسنادہ ابو داؤد سے بالکل اسی طرح، اس حدیث کا کچھ حصّہ جو ’’اذاصلیت المغرب‘‘ سے شروع ہوکر آخر تک جاتا ہے۔ اسحاق بن ابراہیم
ابو النصر الدمشقی سے، اُنہوں نے محمد بن شعیب سے انہوں نے ابو سعید فلسطینی عبد الرحمٰن بن حسان سے اُنہوں نے حارث بن مسلم سے اُنہوں نے اپنے والد سے اُنہوں نے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے۔