ان کا نام مسعود تھا اور مسعود بن عبد الرحمان بن مثنی بن مطاع بن عیسی بن مطاع لخمی ان کی اولاد سے تھے۔ انہوں نے اپنے والد مثنی سے انہوں نے طبرانی سے روایت
کی۔ یہ ابو سعد سمعانی اور ابو احمد عسکری کا قول ہے۔ ابو احمد کا بیان ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا۔ تم اپنی قوم کے مطاع (امیر) ہو۔ تم
ان میں واپس جاؤ کہ جو بھی میرے علم کے نیچے پناہ لے گا۔ وہ عذاب سے بچ جائے گا۔ اُنہوں نے قوم کو یہ بات بتائی تو وہ سب جمع ہوکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت بیان کی۔ کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے کو خصی کرنے سے منع فرمایا۔