بن ازہر بن عبد عوف بن عبد بن حارث بن زہرۃ القرشی: ان کے دو بھائی تھے۔ ایک کا نام عبد الرحمن اور دوسرے کا طلیب تھا۔ سابقون اولوں سے تھے اور ہجرت کر کے حبشہ
چلے گئے تھے اور دونوں وہاں فوت ہوگئے تھے اور جناب مطلب کے ساتھ ان کی بیوی رملہ بنتِ ابو عوف بن سبیرہ سہمیہ نے بھی ہجرت کی تھی۔ وہاں ان کے ایک بچہ پیدا ہوا،
جس کا نام عبد اللہ تھا۔ کہتے ہیں۔ عبد اللہ پہلے آدمی ہیں جنہوں نے اسلام میں باپ کی میراث پائی۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔