صحابی ہیں، لیکن ان کا نسب نہیں معلوم ہوسکا۔ ابن ابی عاصم نے وحدان میں لکھا ہے: کہ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا ابو بکر بن احمد بن عمرو سے۔ انہوں نے محمد بن ابراہیم ابو یحییٰ سے۔ انہوں نے زکریا بن عدی بن عبید اللہ بن عمرو سے انہوں نے یزید بن ابی انیسہ سے انہوں نے عمرو بن مرہ سے۔ انہوں نے عبد اللہ بن حارث سے انہوں نے یثم سے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ روایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ فرشتہ اپنا عَلَم لیے صبح کو اس وقت بیدار ہوجاتا ہے جب سب سے پہلے جاگنے والا مسجد کو روانہ ہوتا ہے۔ اور فرشتہ اس وقت تک اس کے ساتھ رہتا ہے جب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں آجاتا۔ اسی طرح شیطان صبح کو اپنا عَلم لیے اس وقت بیدار ہوتا ہے جب اول ازہمہ بازار جانے والا اٹھتا ہے اور شیطان اس وقت تک اس کے ساتھ رہتا ہے جب تک وہ گھر واپس نہیں آجاتا۔ اور شیطان بھی داخل منزل ہوجاتا ہے۔ ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)