ابو طیبہ الحجام: ابن منیع کا قول ہے کہ ابو طیبہ حجام کا نام میسرہ تھا ان کا بیان ہے کہ انہوں نے احمد بن عبید بن ابی طیبہ سے ابو طیبہ کا نام پوچھا تو انہوں نے میسرہ بتایا۔ ایک روایت میں نافع مذکور ہے۔
یزید بن معقل بن میسرہ نے اپنے والد معقل سے، انہوں نے اپنے والد میسرہ سے روایت کی۔ کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھ فرقوں کو قیامت کے دن عذاب ہوگا۔ ۱۔ امراء کو بوجہ ظلم کے۔ ۲۔ عربوں کو بوجہ عصبیت کے۔ ۳۔ علماء کو حسد کی بنا پر۔ ۴۔ خواتین کو کبر اور غرور کی وجہ سے۔ ۵۔ تاجروں کو بربنائے خیانت اور گنواروں کو جہالت کی وجہ سے۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔