الفجر: انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ ان کا شمار اعراب بصرہ میں تھا۔
عبد اللہ احمد خطیب نے ابو محمد سراج قاری سے، انہوں نے حسن بن احمد دقاق سے انہوں نے عثمان بن احمد بن سماک سے، انہوں نے احمد بن محمد بن عیسیٰ سے انہوں نے محمد بن سنان سے: انہوں نے ابراہیم بن طہمان سے انہوں نے عدیل سے انہوں نے عبد اللہ بن شقیق العقیلی سے انہوں نے میسرۃ الفجر سے روایت کی انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ! آپ کو نبوت کب عطا ہوئی۔ فرمایا۔ مَیں نبی تھا اور آدم علیہ السلام ابھی تخلیق کے منازل طے کر رہے تھے تینوں نے اسے بیان فرمایا ہے۔
ابن الفرضی کہتے ہیں کہ میسرۃ الفجر کا نام عبد اللہ بن ابوالجدعاء تھا۔ اور میسرہ لقب تھا۔ ممکن ہے ایسا ہی ہو۔ کیونکہ عبد اللہ بن شقیق نے دونوں سے یہ حدیث روایت کی ہے۔