بن مسروق عیسی: یہ ان نو آدمیوں میں شامل تھے، جو بنو عبس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع ادا کیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام میسرہ رکھ دیا۔ انہوں نے گزارش کی۔ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا حد درجہ اشتیاق تھا۔ وہ اسلام لائے اور خدمت اسلام میں پیش پیش رہے اور شکر گزار ہوئے، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل نارِ جہنّم سے بچ گئے۔ اور حضرت ابو بکر بھی ان سے بہ احترام سلوک فرماتے تھے۔ اثیری نے ان کے ذکر میں ابو عمر پر استدارک کیا ہے۔