بن زرادہ بن وقدان بن حبیب بن سلامہ بن عدی بن حبروہ بن اسید بن عمرو بن تمیم التمیمی اسیدی ابو ہالہ کنیت تھی۔ مصعب بن عبد اللہ نے اس کا سلسلہ نسب نباش بن زرارہ تمیمی ابو ہالہ از بنوا سید بن عمر و بن تمیم حلیف بنو عبد الدار لکھا ہے ابو نعیم نے نباش بن زرارہ کا ذکر مغازی میں کیا ہے۔ اور بعض متاخرین نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے ابن متدہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے ابو موسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے اور ابن مندہ پر اعتراض کیا ہے حالانکہ یہ اعتراض بلا وجہ ہے۔
ابن اثیر کی رائے ہے کہ نباش کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب نہیں ہوئی کیونکہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے ہو گزرے ہیں کیونکہ ان کے بیٹے ابو ہالہ ہند بن نباش ام المومنین حضرت خدیجہ کے خاوند تھے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیشتر فوت ہوچکے تھے ایک روایت کے رو سے ابو ہالہ کا نام نباش تھا بایں اختلاف انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب نہیں ہوئی ہم ان کا مفصل ذکر ہند بن ابی ہالہ کے ترجمے اور نیزام المومنین کے ترجمے میں بیان کریں گے۔