ان کا نسب مذکور نہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عین حیات ہی میں فوت ہوگئے تھے ابن عباس نے انہی سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جو نبیشۃ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا پوچھا آیا خود تم نے حج کیا ہے اس نے نفی میں جواب دیا تو فرمایا پہلے خود حج کر، پھر اس کی طرف سےا دا کرنا ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔