حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ابو عمر کہتے ہیں، میں ان کے بارے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں جانتا کہ بعض علماء نے انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلاموں میں شمار کیا ہے، اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خرید کر آزاد کردیا تھا ایک روایت میں ان کا نام النُبیہ مذکور ہے۔ واللہ اعلم۔ ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔