بن نضر بن حارث بن علقمہ بن کلدہ ان کے والد کو بدر کے دن قتل کیا گیا تھا ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ جعفر نے ان کو مہاجرین حبشہ کی اولاد میں شمار کیا ہے اور انہوں
نے یہ روایت ابن اسحاق سے بیان کی ہے ابو موسیٰ نے اسے مختصراً بیان کیا ہے۔
ابن اثیر لکھتے ہیں کہ ان کے سلسلۂ نسب کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب نضیر ابن نضر کے بیٹے ہیں جسے بدر کے دن قتل کیا گیا تھا اس لیے یہ کیسے درست ہوسکتا
ہے کہ وہ مہاجرین حبشہ کی اولاد ہوں۔ ہاں اگر جعفر یہ کہتے کہ نضیر نے قبولِ اسلام کے بعد حبشہ کو ہجرت کی تھی تو یہ بات قابلِ تسلیم ہوسکتی تھی اسی طرح جعفر کا
یہ قول بھی ناقابلِ یقین ہے کہ ابن اسحاق نے انہیں(جناب نضیر) کو ابنائے مہاجرین حبشہ سے شمار کیا ہے حالانکہ یہ روایت بھی اسی ابن اسحاق کی ہے کہ ان کا والد
بدر کے دن انتقاماً قتل کیا گیا تھا۔ چنانچہ وہ مہاجرین حبشہ میں کیسے شمار ہوسکتا ہے۔ واللہ اعلم۔