الانصاری ابو البرکات حسن بن محمد الرمشقی نے ابو العشائر محمد بن خلیل بن فارس القیسی سے انہوں نے ابو القاسم علی بن محمد بن علی بن ابو العلاء سے انہوں نے ابو
محمد عبد الرحمان بن عثمان بن ابو نضر سے انہوں نے ابو اسحاق ابراہیم بن احمد بن احمد بن محمد ابی ثابت سے روایت کی کہ ہم سے محمد بن حماد بن عبد الرزاق سے
انہوں نے ابن جریج سے انہوں نے صفوان بن علیم سے انہوں نے نضلہ سے سنا کہ انہوں نے ایک کنواری لڑکی سے جو پردے میں تھی شادی کی اور جب اس سے جماع کی تو وہ حاملہ
نکلی انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ نے ان سے فرمایا چونکہ تم نے اس سے جماع کیا ہے اس لیے مہر تو ادا کرنا ہوگا ہاں اس کا لڑکا اگر اس
نے جنا تو تمہارا غلام ہوگا اور عورت کو درے مارے جائیں گے۔
عبد الرزاق نے بھی باسنادہ اس کا ذکر کیا ہے اور نام نضرہ بتایا ہے جیسا کہ ہم ذکر کر آئے ہیں ابو عمر اور ابو موسیٰ نے بھی ذکر کیا ہے ابو موسیٰ کہتے ہیں عسکری
نے ان کا ذکر کیا ہے اور یہ صاحب جنہیں نضلہ کہتے ہیں وہ نضرہ تھے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے ابن مندہ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے ابن اثیر لکھتے ہیں لیکن میں ابو
موسیٰ کی وجہ استدراک کو سمجھ نہیں سکا ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے لیکن انہوں نے دونوں کے ترجمے علیٰحدہ علیٰحدہ لکھ دیئے ہیں ایسے مقامات پر اس کی عادت یہ ہے
کہ ایک کا ترجمہ لکھ کر دوسری روایت کو قیل کہہ کر بیان کردیتا ہے۔