بن خدیج الجنمی سفیان بن یمینہ نے ابو الزعراء سے انہوں نے ابو الاعوض سے انہوں نے اپنے والد سے(مرہ نے اس میں یہ ترمیم کی ہے کہ ابو الاعوص نے اپنے دادا سے)
روایت کی کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر اوپر اٹھائی اور پھر سر جھکا لیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے دریافت کیا آیا تم اونٹوں کے مالک ہو یا بکریوں کے انہوں نے گزارش کی یا رسول اللہ! خدا نے دونوں نعمتوں سے مجھے نواز رکھا ہے۔ پھر انہوں نے حدیث بیان کی اور
ابو الاحوص کا نام عوف بن مالک بن نضلہ تھا اور حدیث کی زیادہ تر شہرت ان کے والد کے نام سے ہے ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔