بن طریف بن نہصل الجرمازی و مازنی انہوں نے اعشی مازنی کا وہ واقعہ بیان کی کہ اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی اور اس نے دربارِ رسالت میں آکر گزارش کی تھی۔
یا سید الناس و دیان العرب
|
|
الیک اشکو ذربۃ من الذرب
|
ترجمہ: اے لوگوں کے اور ادیانِ عرب کے سردار! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی ایک بپتا بیان کرنے حاضر ہوا ہوں۔
ہم اس واقعہ کو اعشی کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں اور وہاں ہم نے اس کا نسب بھی بیان کیا ہے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔