بن عمرو الغفاری یہ صاحب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صفراء میں کچھ زمین بطور جاگیر عطا کی تھی
انہوں نے صوبۂ حجاز میں عرج کے نواح میں سکونت اختیار کرلی تھی۔
ابو یاسر بن ابی حبہ نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے علی بن عبد اللہ سے انہوں نے محمد بن معن بن محمد بن نضلہ بن عمر و الغفاری
سے انہوں نے اپنے والد معن بن نضلہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن ایک انتڑی کی مقدار میں پیتا ہے اور کافر مقابلۃً سات حصے
زیادہ اور اس مضمون کی احادیث کئی صحابہ سے مروی ہیں اور ان سے ان کے بیٹے علمقمہ نے بھی روایت کی ہے تینوں نے اسے بیان کیا ہے۔