بن ربیعہ بن کعب اسلمی: یہ صاحب کچھ عرصہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت گزاری میں مصروف رہے(اور ایک روایت میں ہے کہ کنْتُ اَخْدِمُ النبی کے راوی ربیعہ
بن کعب ہیں، نہ کہ نعیم بن ربیعہ، جیسا کہ ہم باب را میں بیان کر آئے ہیں) اس کے راوی ابراہیم بن سعد ہیں، جنہوں نے محمد بن اسحاق سے انہوں نے محمد بن عمرو بن
عطا سے انہوں نے نعیم بن ربیعہ بن کعب سے روایت کی لیکن یہ وہم ہے اور صحیح یہ ہے کہ اس کے راوی ربیعہ بن کعب ہیں ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔