بن جبر: ایک روایت میں نفیر بن مغلس بن نفیر اور ایک دوسری روایت میں نفیر بن مالک بن عامر الحضری آیا ہے ان کی کنیت ابو جبیر تھی، ایک روایت کے مطابق ابو خمیر
بھی مذکور ہے ان کا شمار شامیوں میں ہوتا ہے انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔
معاویہ بن صالح نے عبد الرحمان بن جبرین نفیر سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا اگر دجال کا خروج میرے زمانے میں ہوا تو میں تمہارا کفیل ہوں گا ورنہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمانوں کو اس کے شر سے بچائے گا۔ انہوں نے یہ حدیث بیان کی لیکن
عبد اللہ بن عبد الرحمان بن جابر نے اپنے والد سے انہوں نے یحییٰ بن جبیر بن نفیر سے انہوں نے نواس بن سمعا ن سے طویل تر حدیث بیان کی ہے جبیر بن نفیر نے زمانۂ
جاہلیت بھی پایا لیکن انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہ نصیب ہوسکی ان کا شمار شام کے کبار تابعین میں ہوتا تھا تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔