الجرشی جعفر نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے محمد بن اسحاق نے ابن شہاب سے انہوں نے عبد اللہ بن کعب سے، انہوں نے نافع الجرشی سے روایت کی، کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لبعثت ہوئی ان دنوں پہاڑ کی چوٹی پر ایک کاہن رہتا تھا لوگوں نے اسے بلا کر کہا کہ تم ہمیں اس آدمی کے بارے میں جس نے عرب میں ایک نئی بات پیدا کی ہے کچھ بتاؤ وہ ان کے کہنے پر اُتر آیا اور کہا خدا نے محمد کو عزت بخشی ہے اور اسے پسند فرمایا ہے اور اس کے دل کو پاک صاف کرکے تمہاری طرف روانہ کیا ہے ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔