بن بدیل بن ورقاء ان کا نسب ہم ان کے والد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں نافع خود ان کے بھائی اور والد جلیل القدر صحابہ میں سے تھے بروایت ابن اسحاق نافع منذر بن عمرو اور عامر بن فہیرہ چالیس اور صحابہ کے ساتھ بڑمعونہ پر دھوکے سے قتل کردیئے تھے عبد اللہ بن رواحہ نے ان کی شہادت پر ذیل کے دو اشعار کہے۔
رَحِمَ اللہُ نَافِعَ بنَ بَدَیل
|
|
رَحْمَۃ المبتِغیْ ثوابَ الجَہَادٖ
|
ترجمہ: نافع بن بدیل پر خدا کی رحمت ہو، ایسی رحمت جو ثواب جہاد کی خواہش مند ہو۔
صَابِراً صادِق الْوعُدِ اِذَا مَا
|
|
اَکْثَرالْقوْمِ قَالَ قوْلَ السِّدادٍ
|
ترجمہ: وہ بڑا صابر اور صادق الوعد تھا جس مقام پر کہ زیادہ تر لوگ ڈھیلی بات کہتے تھے۔
ابو عمر ابو نعیم اور ابو موسی نے ان کا ذکر کیا ہے۔