بن زید الحمیری ابن شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے اور انہوں نے باسنادہ ایاس میں عمر و الحمیری سے روایت کی کہ جناب نافع نبو حمیر کے کچھ آدمیوں کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا ہم اس لیے حاضر ہوئے ہیں کہ دین میں تفقہ حاصل کریں اور معلوم کریں کہ دنیا کی ابتدا کیوں کر ہوئی فرمایا ایک وقت ایسا تھا کہ خدا کے بغیر کچھ نہ تھا اور اللہ کا عرش پانی پر تھا پھر خدا نے قلم کو پیدا کیا اور حکم دیا کہ جن اشیا نے پیدا ہونا ہے انہیں لکھ دو پھر زمین و آسمان اور مافیہا کو پیدا کیا اور عنانِ خدائی سنبھال لی ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔
۱