بن حارث الخزاعی: امام احمد حنبل نے اپنی مسند میں ان صاحب کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں کا رکھوالا گردانا ہے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! قربانی کے جو اونٹ بیمار ہوجائیں میں ان کو کیا کروں فرمایا انہیں ذبح کرکے ان کے پاؤں پر ان کا خون لگادو اور ان کا پہلو بدل دو اور لوگوں کو ان کے قریب آنے سے مت روکو وہ انہیں کھا جائیں گے۔
عیسیٰ بن حضرمی بن کلثوم بن ناجیہ بن حارث الخزاعی المصطلقی نے اپنے وادے کلثوم سے انہوں نے اپنے والد ناجیہ سے روایت کی کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ بنو مصطلق سے بہ مقام مریسیع ہوا اور وہاں وہ واقعات پیش آئے جو تقدیر خداوندی میں مقدر ہوچکے تھے۔ پھر بنو مصطلق کو خدا نے ہدایت فرمائی اور انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرلی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی معذرت قبول فرمائی، تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلے کی سربراہ جویریہ بنت حارث کو روک لیا۔ ابن مندہ اور بو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے لیکن ابو عمر نے صرف ناجیہ بن جندب کا ذکر کیا ہے اور ان سے قربانی کے اونٹوں والی روایت نقل کی ہے، وبس