بن عرو ابو موسیٰ نے اذناً ابو علی سے، انہوں نے ابو نعیم اور ابو القاسم بن ابو بکر سے، انہوں نے عبد اللہ بن محمد بن نورک سے، انہوں نے احمد بن عمر و بن ابو عاصم سے انہوں نے یعقوب بن کا سب سے انہوں نے مسلمہ بن رجاء سے انہوں نے عائذ بن شریح سے روایت کی، کہ انہوں نے انس بن مالک اور شعیب بن عمرو اور ناجیہ بن عمرو سے سنا، وہ کہتے تھے کہ ہم نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مہندی استعمال کرتے دیکھا۔
ابو موسی نے اجازۃً شریف ابو محمد حمزہ بن عباس علوی سے انہوں نے احمد بن فضل المقری سے انہوں نے ابو مسلم بن شہیدل سے انہوں نے ابو العباس بن عقدہ سے انہوں نے عبد اللہ بن ابراہیم بن قتبہ سے انہوں نے حسن بن زیاد سے انہوں نے عمر و بن سعد النصری سے، انہوں نے عمر و بن عبد اللہ بن لعیلی بن مرہ سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے دادا لعیلی سے سنا، کہ میں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ’’جس کا مولی میں ہوں علی بھی اس کا مولی ہے اے اللہ، جو اس سے محبت کرے تو بھی اس سے محبت کر اور جو اس سے عداوت رکھے، تُو بھی اس سے عداوت رکھ‘‘۔
جب حضرت علی خلیفہ ہوکر کوفے میں آئے تو انہوں نے لوگوں کےسامنے یہ حدیث پڑھی تو صرف چند آدمیوں نے ان کی ہم نوائی کی، جن میں حضرت ایوب النصاری اور ناجیہ بن عمر والخزاعی شامل تھے ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔