ابو السلیل بن ضرہب بن نقیر کے والد تھے ابو السلیل نے اپنے والد سے روایت کی کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم
اس وقت ایک انصاری کے گھر میں تشریف فرما تھے جن کا نام اوس بن حوشب تھا انہوں نے ایک بڑا سا پیالہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں تھما دیا دریافت
فرمایا، کیا ہے؟ عرض کیا دودھ اور شہد ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالہ رکھ دیا اور فرمایا یہ دو مشروب ایسے ہیں جنہیں نہ ہم پیتے ہیں اور نہ جائز گرادنتے
ہیں، جو شخص اللہ کے لیے تواضع کرتا ہے اللہ اسے اوپر اٹھاتا ہے اور جو شخص غرور کرتا ہے اللہ اسے نیچے گراتا ہے اور نہایت عمدہ طریقے سے اس کے رزق میں اضافہ
فرماتا ہے۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔