بن حارث بن عبید بن رزاح بن کعب(اور کعب سے ظفر الانصاری اوسی ظفری مراد ہیں) ایک روایت میں ان کا نام ابن عبد رزاح اور بروایت ابو موسیٰ ابن عبد اللہ تھا پہلی دونوں روأیتیں درست تر ہیں اکثر ان کی کنیت ابو الحارث مذکور ہے غزوۂ بدر میں موجود تھے اور ان کے والد ابو الحارث کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسر آئی اور اکثر اہل السیر والا نساب نے ان کا نام نصر بن حارث لکھا ہے ابن سعد نے ابن اسحاق سے ان کا نام نمیر بن حارث نقل کیا ہے اب سعد کے خیال ہیں یہ ان صاحب کی غلطی ہے جنہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی ہے وہ ابراہیم بن سعد الزہری تھے ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔
ابن اثیر کہتے ہیں کہ ابن سعد نے غلطی کا انتساب ابراہیم بن سعد سے کیا ہے حالانکہ یونس بن بکیر اور سلمہ بن فضل نے ابن اسحاق سے نمیر ہی نقل کیا ہے اور ہشام نے بکائی سے انہوں نے ابن اسحاق سے نضر(ضاد سے) روایت کیا ہے یہی روایت ابن ماکولا کی ہے نیز ابن القداح سے بھی یہی منقول ہے یہ صاحب جنگ قادسیہ میں شریک ہوئے تھے اور شہادت پائی تھی۔