بن حزن النصری ایک روایت میں عبدہ بن نصر آیا ہے انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ابن ابی عدی نے شعبہ سے انہوں نے ابو اسحاق سے انہوں نے نصر بن حزن سے انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انبیا کے بکریاں چرانے کے بارے میں روایت بیان کی ابو داؤد نے شعبہ سے انہوں نے ابو اسحاق سے روایت کی اور نام بشر بن حزن لکھا ہے اور ایک روایت میں ابو داؤد نے شعبہ سے انہوں نے ابو اسحاق سے عبدہ بن حزن لکھا ہے بقول ابو عمر یہی درست ہے واللہ اعلم تینوں نے ذکر کیا ہے۔