بن سوید الجہنی ان سے ان کے بیٹے مریح اور علی بن ریاح نے روایت کی ان سے ان کے بیٹے مریح نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد نا شرہ کو کسی جنگی مہم پر روانہ فرمایا اور میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھا اس اثنا میں میری ولادت ہوگئی اور مجھے میری والدہ اٹھا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک مجھ پر پھیرا میری والدہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! بچے کا نام تجویز فرمادیجے ارشاد ہوا چونکہ اس نے داخلہ اسلام میں جلدی کی ہے اس لیے اس کا نام مریح ہوگا ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔