الحضرمی ابو الفتح ازدی نے ان کا ذکر اسمائے مفردہ میں کیا ہے اور باسنادہ جریر بن عثمان رحسبی سے انہوں نے شرجیل بن شفع سے انہوں نے نا سچ حضرمی سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے پاس سے گزرے جو ایک بکری کی خرید و فروخت میں مصروف تھے اور قسمیں کھا رہے تھے۔ ایک کہتا کہ میں اتنے روپوں سے کم نہیں لوں گا دوسرا کہتا کہ میں اتنے سے زیادہ نہ دوں گا آخر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے پاس سے گزرے جسے ایک آدمی نے خرید لیا تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دونوں میں سے ایک نے گناہ بھی کمایا ہے اور کفارہ قسم بھی ادا کرنا ہوگا۔
ابن ابی حاتم لکھتے ہیں کہ امام بخاری نے ان کا ذکر باب النون میں کیا ہے لیکن میرے والد نے اس روایت کو عبد اللہ بن ناسچ سے منسوب کیا ہے ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔