المذنی یا المدنی ابن شہاب نے اسماعیل بن ابی حکیم سے روایت کی کہ انہیں نظیر المزنی نے بتایا کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ
اللہ جب کسی آدمی کو یہ آیت ’’لَم یکن الذین کفروا من اھل الکتاب‘‘ پڑھتے سنتا ہے تو فرماتا ہے، ’’میرے بندے، تجھے بشارت ہو کہ میں تجھے کسی حالت میں بھی دنیا
اور آخرت میں فرموش نہیں کروں گا اور میں تجھے جنت میں اتنی نعمتیں عطا کروں گا کہ تو راضی ہوجائے گا‘‘۔ ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔