ابو مریم الفسانی ابو بکر بن عبد اللہ بن ابو مریم کے دادا تھے ابو حاتم رازی کہتے ہیں، کہ انہوں نے بعض شامیوں سے ابو مریم کا نام دریافت کیا نہوں نے بتایا نذیر بقیر بن دلید نے ابو بکر بن ابو مریم سے انہوں نے اپنے دادا ابو مریم سے روایت کی کہ انہوں ے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں شرکت کی چنانچہ آپ نے ان کی تیر اندازی کی تعریف فرمائی ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔