ابن شاہین نے ان کا شمار صحابہ میں کیا ہے ابو الزبیر نے عمر و بن نبہان سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حالتِ
اسلام میں جس کے دو بیٹے فوت ہوجائیں اللہ اسے جنت میں جگہ دے گا ان سے ابو ہریرہ کی ملاقات ہوگئی پوچھا کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے ایسا فرمایا تھا
انہوں نے کہا ہاں ابو ہریرہ کہنے لگے بخدا میرے نزدیک یہ بشارت اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ شام اور فلسطین میرے پاس رہن ہوں ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔