بن ظالم بن عبس الانصاری: بنو بخار سے تھے اور غزوۂ احد میں موجود تھے یہ ابو عمر کا قول ہے ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے محمد بن سعد بن نیار بن ظالم الاسدی سے ان
کا نسب یوں بیان کیا ہے: نیار بن ظالم بن عیس بن حرام بن جندب بن عامر بن عدی بن نجار: جناب نیار ابو الاعور بن ظالم کے بھائی تھے غزوۂ احد میں شریک تھے اور ان
کی والدہ ام نیار و دخترِ ایاس بن عامر بن بلی(جو بنو حارثہ کے حلیف تھے) سے تعلق رکھتی تھی اور ان کا بھائی غزوۂ بدر میں شریک تھا تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔
علامہ ابن اثیر لکھتے ہیں کہ ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے انہیں بنو اسد سے منسوب کرکے ان کے نسب کو انصار سے جا ملایا ہے اس میں واضح تضاد ہے مگر صحیح بات یہ ہے
کہ ان کا تعلق انصار سے ہے اور ابو عمر کی رائے درست ہے۔