بن فردہ اشجعی ابو فردہ نے کوفے میں سکونت اختیار کرلی تھی ان سے ان کے بیٹوں فروہ عبد الرحمٰن اور سحیم نے سورۂ کافروں کی فضیلت کے بارے میں حدیث نقل کی لیکن
اس کے اسناد میں گڑبڑ ہے اس لیے حدیث کا ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
عبد الوہاب بن علی الامین نے باسنادہ ابو داؤد بن اشعت سے انہوں نے نفیلی سے انہوں نے زہیر سے انہوں نے ابو اسحاق سے انہوں نے فروہ بن نوفل سے انہوں نے اپنے
والد سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا اے نوفل! تم رات کو بعد از نماز عشاء سورۂ کافروں پڑھ کر سو جایا کرو، کہ یہ تمہاری طرف سے
شرک سے برأت متصور ہوگی۔
زید بن ابی انیسہ اشعت بن سوار، اسرائیل اور قطن بن خلیفہ نے ابو اسحاق سے اسی طرح روایت کی ہے ثوری نے بھی اس کو روایت کیا ہے لیکن انہوں نے راوی کا نام فروہ
اشجعی بیان کیا ہے اور ان کے والد کا نام نہیں لیا اور عبد الرحمٰن بن نوفل نے اپنے والد سے بھی روایت کی ہے اور شریک نے ابو اسحاق سے انہوں نے فروہ بن نوفل سے
قاور انہوں نے جبلہ بن حارثہ سے روایت کی تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔