(حدیث زائدہ میں ان کا ذکر آیا ہے) عاصم بن ابی وائل نے مسروق سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے اور آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض بڑھ گیا(اس واقعے کو مسروق نے بالتفصیل بیان کیا ہے) اس حدیث کے آخر میں حضرت عائشہ نے فرمایا کہ ایک دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے مرض میں کچھ افاقہ محسوس کیا تو بریرہ اور نوبہ کے سہارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے باہر نکلے امیر ابو نصر بن ماکولا نے اس کا ذکر کیا ہے۔