بن عاصم بن مالک بن منتفق رفیق ابو رزین لقیط بن عامر بن المنتفق عقیلی: ابو المعانی نصر اللہ بن سلامہ بن سالم الہیتی نے اجازۃ(اور میرا خیال ہے میں نے ان سے
سُنا) نقیب ابو جعفر احمد بن محمد بن عبد العزیز عباسی سے انہوں نے ابو علی حسن بن عبد الرحمٰن شافعی سے انہوں نے ابو الحسن احمد بن ابراہیم بن احمد بن ابراہیم
بن فراس سے انہوں نے ابو جعفر محمد بن ابراہیم بن عبد اللہ وجیلی سے انہوں نے ابو یونس محمد بن احمد بن یزید بن عبد اللہ المدینی انہوں نے ابراہیم بن منذر سے
انہوں نے عبد الرحمٰن بن مغیرہ خزامی سے انہوں نے عبد الرحمان بن عیاش انصاری سے انہوں نے دلہم بن اسود بن عبد اللہ بن حاجب بن عامر بن المنتفق عقیلی سے انہوں
نے اپنے دادا عبد اللہ سے انہوں نے اپنے چچا لقیط بن عامر العقیلی(ح) سے ولہم نے کہا کہ مجھ سےابو الاسود بن عبد اللہ بن عاصم بن لقیط نے بیان کیا کہ لقیط بن
عامر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے ساتھ ان کے رفیق نہیک بن عاصم بن مالک بن منتفق مدینے میں رجب کا مہینہ گزارنے آئے تھے پھر
راوی نے حدیث بیان کی۔ ابو نعیم اور ابن مندہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔